اسلام آباد: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا لیا جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی پاکستان میں اسمبلی پلانٹ قائم کرنا چاہتی ہے جس کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے ملک میں موبائل پالیسی کے اجراء کے بعد اسمبلی پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے موبائل پالیسی کا اجراء کیا جس کے بعد اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ کا یہ فیصلہ سامنے آیا۔
وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ میں نے سامگ سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سے ملاقات کی جنہوں نے پاکستان میں دونوں متعلقہ پالیسیز کی تعریف کی۔
حماد اظہر نے کہا کہ سام سنگ پاکستان میں اسمارٹ فون اسمبلی پلانٹ لگانے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت سام سنگ کے اسمارٹ فون پاکستان میں ہی تیار ہوں گے۔
Smartphone production in Pak is multiplying following DIRBS implementation and Mobile Policy launched recently.
Met with the Samsung Pakistan MD and CEO. They appreciated both policies and are now actively considering setting up a smartphone assembly plan in Pakistan. pic.twitter.com/8bGBnCWvir— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 21, 2020
یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔وزیر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








