جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 51 لاکھ 66ہزار426 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ46ہزار777) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 374فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد68لاکھ11ہزار 763ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ75 لاکھ 7ہزار886 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
جنوبی افریقہ کے بعد کولمبیا، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار رہا جہاں دُنیا کے ہر ملک سے زیادہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ برازیل کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








