کورونا وائرس سے اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو سرِ فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس سے اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو سرِ فہرست
کورونا وائرس سے اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو سرِ فہرست

کورونا وائرس کے باعث اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو آج بھی سرِ فہرست ہیں جبکہ یہ فہرست عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے جاری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 86 ہزار 855 اموات کے ساتھ پہلے، برازیل 1 لاکھ 20 ہزار 498 اموات کے ساتھ دوسرے جبکہ میکسیکو 63 ہزار 819 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد دنیا کا چوتھا بڑا ملک بھارت ہے جہاں وائرس نے 63 ہزار 657 افراد کی جان لی، 41 ہزار 498 اموات کے ساتھ برطانیہ پانچویں، 35 ہزار 473 اموات کے ساتھ اٹلی چھٹے جبکہ 30 ہزار 602 اموات کے ساتھ فرانس ساتویں نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق اسپین 29 ہزار 11 ہلاکتوں کے ساتھ 8ویں، پیرو 28 ہزار 607 ہلاکتوں کے ساتھ 9ویں، ایران 21 ہزار 359 اموات کے ساتھ 10ویں، کولمبیا 19 ہزار 64 ہلاکتوں کے ساتھ 11ویں جبکہ روس 17 ہزار 25 ہلاکتوں کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1299904371996659713

یاد رہے کہ اِس سے قبل   کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 51 لاکھ 66ہزار426 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ46ہزار777) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 8 لاکھ 46ہزار افراد ہلاک

Related Posts