مانچسٹر: انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مانچسٹر میں تین میچوں کی سیریز میں جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے دونوں ٹیمیں پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔
انگلینڈکی ٹیم جونی بیئرسٹو ، ٹام بنٹن ،ڈیوڈملن ، ایون مورگن ، سیم بلنگز ، معین علی ، لیوس گریگوری ، ٹام کورن ، عادل راشد ، کرس جورڈن ، ثاقب محمود پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مؤخر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








