کراچی: وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کا سوک سینٹر کراچی میں سندھ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ ،این آر ٹی سی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر اور انکی ٹیم نے انتظامات پر بریفنگ دی ۔
وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سوک سینٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور محمود مولوی کو بتایا گیا کہ این آر ٹی سی اور سندھ پولیس کے تعاون سے محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی اور نگرانی کے انتظامات کئے گئے ہیں،این آر ٹی سی نے کراچی میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشورۂ محرم کے جلوس
علی زیدی نے بہتر حکمتِ عملی پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے سیکورٹی کے مؤثر انتظامات خوش آئند امر ہے۔
وفاقی وزیر @AliHZaidiPTI کا سندھ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
NRTC اور سندھ پولیس کے تعاون سے محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کیئے گئے۔
NRTC نے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی
بہترحکمتِ عملی پر علی زیدی کا اطمینانِ اظہار۔ pic.twitter.com/TJmoY0gubG
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) August 30, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








