احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

Ehsaas Emergency Cash payments date extended till Sep 15

اسلام آباد :وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کی سہولت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کے حصول کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیاہے۔

ڈاکٹر چانیہ نشتر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایاکہ احساس پروگرام سے مستفید افراد 15 ستمبرتک رقوم حاصل کرسکیں گے ،قبل ازیں ادائیگیوں کی آخری تاریخ 31 اگست تھی جسے اب ستمبر کے وسط تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رقم بڑھا کر 203 ارب کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

انہوں نے بتایا کہ احساس نے ان درخواست دہندگان کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے جنھیں بائیو میٹرک تصدیق میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے تحت انہیں 8171 کے ذریعے بینک برانچ کی تاریخ اور پتہ کے ساتھ نامزد بینک سے ادائیگی کا پیغام ملے گا۔

Related Posts