راولپنڈی، کھیل کے گراؤنڈ ناپید ہوگئے، شہری قبرستان میں کھیلنے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، کھیل کے گراؤنڈ ناپید ہوگئے، شہری قبرستان میں کھیلنے پر مجبور
راولپنڈی، کھیل کے گراؤنڈ ناپید ہوگئے، شہری قبرستان میں کھیلنے پر مجبور

راولپنڈی:راولپنڈی شہر میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیل کے گراؤنڈ ناپید ہو چکے ہیں،راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں واقع قبرستان میں بچے اور بڑے کھیلنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

اس تمام صورتحال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شہر کے تمام گراؤنڈز پر امراء اور اشرافیہ کے کارندوں اور ان کے بچوں کا قبضہ ہے اور وہاں پر کھیلنے کے لیے باقاعدہ اچھی خاصی رقم درکار ہوتی ہے،مثلا کرکٹ کا میچ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کے چارجز 20 ہزار روپے سے 30000ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

عام شہری اورسفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان یہ قیمت ادا نہیں کرسکتے،شہر میں شہباز شریف کمپلیکس ہے،ہاکی گراؤنڈ کرکٹ کے گراونڈ بھی ہیں، ٹینس کورٹس۔ بیڈمنٹن کورٹس ہیں جن پر مافیا کا قبضہ ہے جو کسی بھی عام شہری کو آن گراؤنڈ ز تک نہیں آنے دیتے جب تک پیسے نہ ادا کیے جائیں۔

جب کہ نوجوان کھلاڑی انتہائی پریشان ہیں اور وہ اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جو صرف اور صرف گراؤنڈ میں ہی کھیلنا ممکن ہے لیکن یہ مافیا اس پر قبضہ جما کر بیٹھا ہے اس قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لئے نوجوانوں نے اور اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے بچوں کے لئے گراؤنڈ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

تاکہ ان نوجوانوں میں سے مستقبل کے وقار یونس،عمران خان اور وسیم اکرم پیدا ہو سکیں اور ملک میں کھیلوں کو مزید فروغ حاصل ہو سکے کیونکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا بہت ضروری ہے،کیونکہ آج کا نوجوان انڈور گیمز تک محدود ہوکر رہ گیا ہے جس سے اُسے باہر نکالنا ہے۔

Related Posts