سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا انتقال، آخری رسومات کی ادائیگی آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا انتقال، آخری رسومات کی ادائیگی آج ہوگی
سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا انتقال، آخری رسومات کی ادائیگی آج ہوگی

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جن کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرناب مکھر جی طویل عرصے سے علیل تھے جن کے انتقال پر ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، آرمی چیف جنرل نروان، ائیر چیف آر کے ایس بھدوریا اور نیوی چیف کرمبیر سنگھ سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی سابق بھارتی صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز سابق بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تاریخ کے صفحات پر پرناب مکھرجی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے نے بھی پرناب مکھر جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی روح کے سکون و اطمینان کی دُعا کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے

Related Posts