کوئٹہ: پاک افغان سرحد پر کسٹمز نے ایف سی حکام کی مدد سے کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 30 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں 27 کروڑ روپے مالیت کی 1 لاکھ 80 ہزار کلو چھالیہ شامل ہے جسے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جارہا تھا۔
چھالیہ کے ساتھ ساتھ برآمد کیے گئے سامان میں اعلیٰ کوالٹی کے سگریٹ اور پان پراگ بھی پکڑے گئے جبکہ یہ تمام سامان نوشکی سے 22 کلومیٹر دور سرحدی پہاڑیوں میں اسمگلنگ کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
کسٹمز کے مطابق اسمگل کی جانے والی اشیاء کو موٹر سائیکلوں کے ذریعے اندرونِ ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق پکڑی گئی چھالیہ کسی بھی چھاپے میں پکڑی جانے والی بڑی کھیپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع غربی کراچی کے کرپٹ ملازم کی رپورٹ طلب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








