وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے کوئٹہ آج پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے کوئٹہ آج پہنچیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے کوئٹہ آج پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے  جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی کابینہ سے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا 1 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یوسف زئی اور بلوچستان کے دیگر زعماء سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ صوبائی و ملکی اہمیت کے دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے جہاں صوبائی کابینہ کے وزراء، تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ،4 افراد زخمی

Related Posts