پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے پرائڈ آف پرفارمنس کے حامل سینئر اداکار راشد محمود کو 620 روپے کی معمولی اجرت دی جس پر فنکاروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب میں کچھ سال قبل پی ٹی وی کے دفتر گیا تھا اور مجھے یہ دیکھ کر شدید افسوس ہوا کہ ایک سینئر اور قابلِ احترام آرٹسٹ اپنی بے حد کم رقم کی ادائیگی کا تقاضا کر رہا ہے جو اسے نہیں دی جارہی۔
گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ میں اپنی رقم اُس وقت تک نہیں لوں گا جب تک انہیں رقم نہ مل جائے جس پر مجھے امید تھی کہ جلد یا بدیر پاکستان ٹیلی ویژن کے حالات بہتر ہوں گے اور سینئر اداکاروں کا احترام کیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ راشد محمود جیسے سینئر فنکار کو پی ٹی وی جیسے ادارے سے صرف 620 روپے کی ادائیگی کی گئی جو کوئی ہضم ہونے والی بات نظر نہیں آتی۔ میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان میں پرائڈ آف پرفارمنس یافتہ فنکار کو ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے؟
اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ راشد محمود جیسے سینئر فنکار نے ڈرامہ انڈسٹری کو اپنی زندگی کے کتنے ہی سال دئیے ، اگر یہ بات انہیں کوئی عزت و احترام نہیں دلا سکتی تو آخر پی ٹی وی جیسے ادارے سے قدر پانے کا کیا دوسرا طریقہ ہوسکتا ہے؟
I remember the day I had visited PTV some years ago and was shocked to see such a senior & respected artist urging for his (very small) payment to be cleared. I had conveyed that I would not take mine until his was cleared with the hope that things would change sooner than later. https://t.co/IiLTgiSJzL
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 13, 2020
یہ بھی پڑھیں: ہر جرم کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ارطغرل غازی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








