ستاروں کی پیدائش اور موت کا علم، ناسا نے فلکیات دانوں کیلئے نئی تصویر جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ستاروں کی پیدائش اور موت کا علم، ناسا نے فلکیات دانوں کیلئے نئی تصویر جاری کردی
ستاروں کی پیدائش اور موت کا علم، ناسا نے فلکیات دانوں کیلئے نئی تصویر جاری کردی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی اہم دور بین (ہبل) نے ستاروں کی پیدائش اور اموات کے بارے میں  علمِ فلکیات کے ماہرین اور شائقین کیلئے نئی تصویر جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہبل نامی دوربین نے نئی تصویر جاری کی ہے جس میں سرخ اور نیلے ستارے ایک گلوبلر کلسٹر کو ظاہر کرتے ہیں۔

پیغام میں ناسا نے کہا کہ خلاء کے جس حصے میں ہم رہتے ہیں یعنی زمین سے یہ ستارے جتنے باریک نظر آتے ہیں، اس کے مقابلے میں ہبل کی تصویر انہیں 100 سے 1000 گنا بڑا ظاہر کررہی ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ جن معلومات کی بنیاد پر یہ تصویر بنائی گئی، وہ فلکیات دانوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہیں کہ ستارے کس طرح پیدا ہوتے ہیں اور کیسے مر جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا موسمیاتی پیشگوئی کیلئے نقشے بنانے کا اعلان

Related Posts