اسلام آباد :سینیٹ نے بدھ کے روز انسداد دہشت گردی بل (تیسری ترمیم)2020 کو مسترد کردیا، اس بل کا مقصد دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملے کو حل کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کا بل سینیٹر سجاد طور نے پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حزب اختلاف کے مطالبے پر ووٹنگ کا حکم دیا جس کے بعد اس بل کے خلاف 34 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ 31 سینیٹرز نے بل کی حمایت کی۔
سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی (تیسری ترمیم) بل 2020ء منظور کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت کراچی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








