مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس کا 95 برس کی عمر میں انتقال

تازہ ترین

تازہ ترین

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس کا 95 برس کی عمر میں انتقال
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس کا 95 برس کی عمر میں انتقال

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور دُنیا کے دوسرے امیر ترین انسان بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس الزائمر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ میرے والد اصلی بل گیٹس تھے اور وہ سب کچھ تھے جو میں ہمیشہ سے بننا چاہتا تھا۔

بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے کہا کہ اپنے والد ولیم ہنری گیٹس سینئر کے انتقال کے بعد میں اپنی آنے والی زندگی کے ہر روز میں انہیں یاد کیا کروں گا۔ 

بل گیٹس کے والد  ولیم ہنری گیٹس 30 نومبر 1925ء کو پیدا ہوئے جن کی وفات 2 روز قبل ہوئی۔ انہیں بل گیٹس سینئر بھی کہا جاتا ہے۔

ولیم ہنری سینئر نے بل گیٹس کے ہمراہ مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی جو آگے چل کر کمپیوٹر سافٹ وئیر کی دُنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔ بل گیٹس کو اپنے والد کے انتقال کا بے حد دُکھ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بل گیٹس کی کورونا پر قابو پانے پر پاکستان کی تعریف

Related Posts