راولپنڈی میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Attempt to rape 14-year-old girl in Rawalpindi, accused arrested

راولپنڈی :ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں جاری، راولپنڈی میں درندہ صفت ملزم کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی تھانہ بنی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل مسیح کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے، ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Related Posts