راولپنڈی :تھانہ چونترہ کے علاقے ادھوال میں سسر کے بھائی نے زبردستی زیادتی کر ڈالی ،متاثرہ خاتون(ت م) تھانہ چونترہ پہنچ گئی ،پولیس نے مقدمہ957 / 376 کی دفعات کے تحت درج کر لیا ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے لئےمتاثرہ خاتون کو پولیس کے ہمراہ بگاشیخاں ہسپتال پہنچا دیا ۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ چونترہ جا کر بتایا کہ میرے سسر کے حقیقی بھائی نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے کام کے سلسلے میں مجھے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے مجھے انصاف دلایا جائے ،میرے ساتھ زیادتی اور دھوکہ کیا گیا ہے ،اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خود کشی کر لوں گی۔
میری زندگی اس سانحہ کے بعد تباہ و برباد ہو چکی ہے اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارا مجھے انصاف دلایا جائے اور اس درندے کو نشان عبرت بنایا جائے جس نے میری زندگی کو برباد کر دیا ہے۔