راولپنڈی :تھانہ صدر بیرونی کی حدود چکری روڈ بہار کالونی میں پاگل کتوں کی بھرمار ،کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
چکری روڈ بہار کالونی میں پاگل کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ایک پاگل کتے نے دوسرے کتوں کو کاٹا جس سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
انتظامیہ نے ابھی تک پاگل کتوں کے بڑھتے ھوے واقعات پر کوہی نوٹس نہیں لیا جس کی واجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گی ہے جبکہ اسپتالوں میں سگ گزیدگی کی ویکسین بھی ختم ہوچکی ہے۔