بارڈر مارکیٹس سے اسمگلنگ بند، معیشت بہتر ہوگی، عاصم باجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Border markets will transform local economies: Asim Bajwa

اسلام آباد: چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اٹھارہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دو دو بارڈر مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ ضم ہونیوالے علاقوں پر مرکوز ہیں ،یہ مارکیٹس مقامی معیشت کو تبدیل کریں گی ، اسمگلنگ کو روکیں گی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو باضابطہ بنائیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان اور ایران کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر 18 سرحدی منڈیوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم نے سرحدی منڈیوں کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مارکیٹس نہ صرف سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر تجارت کے مواقع فراہم کریں گی بلکہ اسمگلنگ کو روکنے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت تباہ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ اور رزاق داؤد ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی۔

Related Posts