اسلام آباد: ملک بھر کے 85 فیصد شہریوں کی رائے میں بیمار افراد کی تیمار داری بچوں کا فرض ہوتا ہے جبکہ دُنیا بھر میں یہ یقین رکھنے شرح پاکستان سے کہیں کم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے کے نتائج شائع کردئیے۔ نتائج کے مطابق 85 فیصد شہریوں کا یہ یقین ہے کہ مریضوں کی عیادت ایک بچے کا فرض ہوتا ہے۔
آن لائن سروے میں پاکستانی شہریوں سے گیلپ پاکستان نے سوال کیا کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ بیماروں کی تیمار داری بچوں کا فرض ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں 69 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم اِس بات سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔
سوال کے جواب میں 16 فیصد پاکستانی شہریوں نے کہا کہ ہم اتفاق کرتے ہیں، 9 فیصد پاکستانی نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا، 4 فیصد نے اتفاق نہیں کیا جبکہ 2 فیصد نے کہا کہ ہم اِس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
85% #Pakistanis believe it to be a #child’s duty to take #care of ill #parents, compared to the #global average of 69%. (@WVS_Survey and Gallup & Gilani #Pakistan)https://t.co/sTUYhH7HYW pic.twitter.com/chXQlQ9KKc
— Gallup Pakistan (@GallupPak) September 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے 54 فیصد شہریوں نے یہ رائے دی کہ کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا اور جان بوجھ کر عوام کو مریض بنانے کیلئے پھیلایا گیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر 2 میں سے 1 سے زائد پاکستانی یہ رائے رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا جسے جانتے بوجھتے دنیا بھر میں پھیلا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا جان بوجھ کر پھیلایا گیا۔54 فیصد پاکستانی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








