سانگھڑ :ضلع سانگھڑ کے جام نواز علی میں میوبھیل شخص نامی شخص نے لکڑیاں جمع کرنے سے انکار پر اپنی بیوی کو کلہاڑی سے مار کر قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
مقتولہ کی شناخت 24 سالہ تلسی بھیل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگل سے لکڑی جمع کرنے سے انکار کرنے پر ملزم نے خاتون پر حملہ کیاجس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
لاش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لے لیا ہے تاہم ابھی قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو جلانے کیلئےجنگل سے لکڑیاں جمع کرنے کا کہا تھا تاہم خاتون نے انکار کردیا جس پر ملزم نے اشتعال میں آکر کلہاڑی کے وار کرکے تلسی کو ماردیا۔