سندھ حکومت جزائر پر تعمیرات کے معاملے پر وفاق سے تعاون کیلئے تیار، خط لکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Minister Sindh criticised the centre

کراچی :سندھ نے وفاق کو کراچی کے قریب دو جزائر پر تعمیرات سے متعلق معاملے پر ایک اور خط لکھ دیا ،سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو جولائی میں لکھا گیا سابقہ خط واپس لیتے ہوئے نیا خط لکھا ہے۔

سندھ حکومت کے خط مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں موجود زمین آرٹیکل ایک 172کے تحت سندھ حکومت کی ملکیت ہے،وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور آرڈیننس جاری کیا ہے۔

سندھ حکومت بنڈال اور ڈنگی جزائر پر تعمیرات کے خلاف نہیں ،وفا ق سے تعاون کے لیے تیار ہیں تاہم حکومت کو شرائط و ضوابط کے مطابق قانون سازی کرنا ہوں گی۔

صوبائی حکومت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جزائر پر موجود مقامی مچھیروں کی آبادی اور انکے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے 2 ستمبر 2020 کو جزائر سے متعلق آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے مطابق ٹیریٹوریل واٹرزاینڈ میری ٹائم زونزایکٹ1976 کے زیر انتظام ساحلی علاقےبھی وفاق کی ملکیت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:وفاق کا مبینہ دباؤ، سندھ حکومت کا 15سے 20 اکتوبر تک گندم جاری کرنے کا اعلان

صدارتی آرڈیننس کے تحت حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی، اتھارٹی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کی مجاز ہوگی۔

Related Posts