عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PIA cuts fares for Canada-bound flights by 15pc

کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی اپنی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پروازوں کیلئے مسافروں کو سستی سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے 15 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

حال ہی میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان ایئر لائنز آئندہ دنوں میں یورپی یونین کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ قومی ایئر لائن آڈٹ کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ کلیئر کرنے کے بعد یورپی یونین سے یورپی روٹس کی بحالی کے لئے رابطہ کریگی۔

مزید پڑھیں:لائسنس کے معاملے نے پی آئی اے کو حادثے سے زیادہ نقصان پہنچایا

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ جعلی لائسنس اسکینڈل نے بھی قومی ایئر لائن کو شدید دھچکا لگا تھا۔

Related Posts