کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’ قائداعظم زندہ باد ‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔
فلم کے سیٹ سے چند تصاویر وائرل ہوئیں، ان تصاویر میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک اور تصویر میں فہد پولیس کی وردی پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین پوسٹر میں ماہرہ خان لاؤڈ اسپیکر پکڑے ہوئے ہیں اور سلاخوں کے پیچھے کھڑے شیر کے سامنے کھڑی نظر آ رہی ہیں، ایک تختی زمین پر رکھی گئی ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ آزادی سب کا حق ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









