کراچی:سی ٹی ڈی کی کورنگی کے ایریا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کوگرفتارکرلیا گیا۔دونوں دہشت گرد پولیس کو مطلوب تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدرنے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد منہاج الدین عرف منہاجہ کا تعلق ٹی ٹی پی بنوں اختر محمد گروپ سے ہے،گرفتار ملزم لال بادشاہ رئیس ممام کا قریبی ساتھی اور ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ہے۔
چوہدری صفدر کے مطابق گرفتار دہشتگرد منہاج بم بنانے اور پلانٹ کرنے کا ماہر ہے،منہاج بیرون ملک فرار ہونے کے لئے کراچی پہنچا تھا۔گرفتار ملزمان دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم لال بادشاہ کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔