کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایس ایس پی سینٹرل آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف شہریوں سے ضلع بھر کی مختلف وارداتوں میں چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فونز جن کو ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر برآمد کیا گیا، یہ تمام موبائل فون اپنے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔
شہریوں کو بغیر کسی تاخیر یا زحمت کے اپنے قیمتی موبائل فونز واپس ملنے پر ان کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اس کاوش پر شکریہ ادا کیا اور شہریوں کے پولیس پر اپنے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے شہریوں سے گزارش ہے کہ جب بھی کوئی شہری کسی واردات کا شکار ہو تو فورا اپنے قریبی تھانے سے رجوع کریں یا ایمرجنسی 15 پر کال کرکے ضرور اطلاع دے تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔