شاہد آفریدی کا نوجوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ
شاہد آفریدی کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ

کراچی: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی کے علاقے گلبرگ میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا،آفریدی نے کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر بچوں اور شائقین کے جوش و خروش کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا۔

اس سے قبل، آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی بجائے انڈر 16 اور انڈر 14 کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کی تربیت بہت اچھے سے کی جاسکتی ہے کیونکہ ان میں سیکھنے کی خواہش اور صلاحیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں،جس گراؤنڈ میں کھڑا ہوں وہی پرمیں نے کرکٹ سیکھی، اسی گراؤنڈ پر میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور اس نے مجھے بہتر کرکٹر بننے کے لئے تیار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اسی اکیڈمی میں کوچوں نے تربیت دی تھی، بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور وہ خود اس کو چلائیں گے۔ آفریدی نے کہا کہ وہ جلد ہی ٹیموں کے ساتھ نائٹ میچ کھیلنے گراؤنڈ میں آئیں گے۔

Related Posts