لاہور:پنجاب پولیس کو بڑ ی کامیابی مل گئی، موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے بعد پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اب اسے لاہور لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بیوی سے رابطے تھا اور اسے پکڑنے کے لئے اس کی بیوی کے ذریعے ملزم کو فیصل آباد بلوایا گیا اور جب ملزم اپنی بیوی سے ملنے کے لئے آیا تو اسے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ عابد ملہی موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ہے اور یہ متعدد بار پولیس کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا تھا، زیادہ تر فرار ہونے کے لئے رات کا وقت اور کھیتوں میں فرار ہوتا تھا۔
مگر اس بار پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا جارہا ہے، اس حوالے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہم نے 72گھنٹے میں اس کیس کا نتیجہ نکال لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کو ہم نے جان بوجھ کر ٹھنڈا رکھا تاکہ ملزم منظر عام پر آئے اور ایسا ہی ہوا، معاملہ ٹھنڈا ہونے پر ملزم نے اپنی بیوی سے رابطہ کیا اور اس سے پولیس کو اس کی گرفتاری میں مدد ملی۔