جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 80لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 لاکھ 85ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 80لاکھ 40 ہزار 63افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 85 ہزار372) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 69 ہزار 119 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 83 لاکھ 56 ہزار618 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ85 لاکھ 98ہزار73 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 82لاکھ 87ہزار499افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 848 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 588 افراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 531 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








