کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ روشن سندھ پروگرام میں غبن کیس کی انکوائری کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوئے۔
نیب کی چار رکنی ٹیم نے شوگر سبسڈی کیس اور گندم کے بحران سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ کی۔
نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے روشن سندھ منصوبے کے لئے اربوں روپے مالیت کے ٹھیکے رشوت دے کر حاصل کیے۔
اس سے قبل مراد علی شاہ کو قومی احتساب بیورو نے ایک روشن سندھ منصوبے میں اربوں روپے کے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل اور غبن سے متعلق کیس میں تحریری سوالنامہ بھیجا تھا۔