پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی،3 کروڑ کی منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی،3 کروڑ کی منشیات برآمد
پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی،3 کروڑ کی منشیات برآمد

گوادر: پسنی میں کوسٹ گارڈز اور پاک فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ ادارے بشمول پاکستان کوسٹ گارڈز ساحلی علاقہ جات میں منشیات کے خلاف سخت چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کوسٹ گارڈز اور پاک فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقے سردشت میں گشت کے دوران پہاڑوں کے درمیان لدے ہوئے اونٹ کی چیکنگ کی۔

چیکنگ کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 99 کلوگرام اعلیٰ معیار کی کرسٹل (ہیروئن) برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونی تھی۔ منشیات کی مالیت 3 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی انتھک محنت کو سراہا۔

  یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

Related Posts