لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو ایم کیو ایم کے بانی کا دوسرا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،پابندی عائد کرنی چاہئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک سال خاموشی میں گزرا۔
اب انہوں نے اپنی ہی سیاست کا گلا گھونٹ لیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل نواز شریف کی تقریر پورے ہندوستان میں نشر کی گئی تھی۔
شیخ رشید نے نواز شریف پر بھی اداروں کے درمیان تصادم کی خواہش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ناکام جلسے پر اربوں روپے خرچ ہوئے۔