سی آئی اے پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کیپٹن گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کیپٹن گرفتار
سی آئی اے پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا جعلی کیپٹن گرفتار

اسلام آباد:شہر اقتدار میں ایس پی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا۔

سلیمان نامی ملزم فیض آباد بس اڈے پر خود کو حساس ادارے کا کیپٹن ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر رقم وصول کیا کرتا تھا۔

سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے وائرلیس سیٹ، حساس ادارے کی وردی،بیج برآمد کرلئے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر ندیم اور ان کی ٹیم نے کی، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: 25 سالہ عریبہ کے قتل کے تفتیشی افسر پر شواہد مٹانے کا مقدمہ درج

Related Posts