سرجانی ٹاؤن میں مافیا نے پانی کے ناجائز کنکشن دینا شروع کردیئے، کروڑوں کی کمائی، حکومت لاعلم

تازہ ترین

تازہ ترین

mafia started providing illegal water connections In Surjani Town

کراچی: شہر قائد میں پانی مافیا سرگرم ، کھلے عام واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی کے ناجائز کنکشن لے کر سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ کے عوام سے 300 روپے ماہانہ بھتہ وصولی جاری ، باقائدہ رسید بھی دی جاتی ہے۔

پانی کی چوری کے اس گھناؤنے کھیل میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب کا ایکسیئن سرجانی بھی ملوث ہے جس نے ماہانہ بھتے کے عوض کراچی کی بڑی پانی کی لائن سے غیر قانونی کنکشن دے رکھا ہے۔

پانی مافیا جس نے اپنی اس ناجائز کمپنی کا نام یارو گوٹھ ویلفیئر ایسوسی ایشن سرجانی رکھا ہوا ہے، اس کے اہم سرغناؤں میں معشوق علی،راجو اور فیصل شامل ہیں جنہوں نے پانی کی فراہمی کے لیے گھر گھر بھتہ وصولی کے لیے مزید 20 کارندے تنخواہ پر رکھے ہوئے ہیں ۔

یارو گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں واٹر بورڈ کی لائنیں موجود نہیں ہیں جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گھناؤنا کاروبار چلایا جارہا ہے اور اس کی آڑ میں یارو گوٹھ کے 7500 گھروں میں ناجائز کنکشن پہنچائے گئے ہیں جس کے عوض فی گھر 20 ہزار مبینہ طور پر وصول کیے گئے تھے اور اب ماہانہ فی کنکشن 300 روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔سیوریج لائنیں بھی ڈالی گئی ہیں اور اس مد میں بھی لاکھوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔

پانی اور سیوریج کی مد میں یہ مافیا ماہانہ 30 لاکھ روپے تک جمع کرتا ہے جو ریاست میں ایک ریاست کے مترادف ہے تاہم متعلقہ اداروں کو اپنا حصہ مل رہا ہے اسی لیے سرکاری رٹ کو داؤ پر لگا کر ایک طرف عوام سے لوٹ مار کی جا رہی ہے تو دوسری طرف سرکاری ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ بن کر خود ساختہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کراچی واٹر بورڈ کا ملازم اور “را” کا اہم رکن گرفتار

یارو گوٹھ میں پانی مافیا اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ اب انہوں نے پانی کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئےاس کا نیٹ ورک پھیلاتے ہوئے سرجانی ٹاؤن کے دیگر علاقوں کنیز فاطمہ سوسائٹی اور ناصری گوٹھ میں بھی کنکشن دینا شروع کردیے ہیں۔

Related Posts