اسلام آباد: دفتر خارجہ نے فرانس کی جانب سے اسلام مخالف مہم پر آج فرانسیسی سفیر کو طلب کرلیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کردی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر کو آج دفترخارجہ میں طلب کیا گیا ہے ،فرانس کے سفیر سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیاجائےگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف مہم پر مختلف معاشروں نے پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ اسلام فوبیا کے معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں قراردادپیش کروں گا۔