دُنیا کو اپنا نظریہ پر امن گفتگو سے سمجھایا جاسکتا ہے، قتل و غارت سے نہیں۔حمزہ عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا کو اپنا نظریہ پر امن گفتگو سے سمجھا سکتے ہیں، قتل و غارت سے نہیں۔حمزہ عباسی
دُنیا کو اپنا نظریہ پر امن گفتگو سے سمجھا سکتے ہیں، قتل و غارت سے نہیں۔حمزہ عباسی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ہم دُنیا کو اپنا نظریہ پر امن گفتگو سے سمجھا سکتے ہیں تاہم قتل و غارت سے نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے کہا کہ اختلافِ رائے اور تنقید آپ کا حق ہے لیکن یہ حق نہیں ہے کہ جان بوجھ کر توہین اور تحقیر کیلئے مذاق اڑائیں۔

پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ رویہ غیر اخلاقی، ناشائستہ اور بد تہذیبی پر مبنی ہے اور مسلمان دُنیا کو اپنے عقائد سے روشناس کرانے کیلئے پر امن گفتگو کا سہارا لے سکتے ہیں، قتل و غارت اور جنگ و جدل کا نہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی

Related Posts