اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بازاروں ، شاپنگ مالز ،ریستوران، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیزکی پابندی یقینی بنانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میںملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرکاری اور نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس کے ذریعہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد 3لاکھ30ہزار200 ہوگئی ہے۔