کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا ہے جبکہ 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آر سی ڈی ہائی وے پر سخت چیکنگ کے باعث اسمگلرز نے سبی، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے جس پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے نئی ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی کوسٹ گارڈز نے مشکوک مقامات کی سخت نگرانی کا حکم دیا جس پر کوسٹ گارڈز کی چھاپہ مار پارٹیوں نے مختلف کارروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کی جس کے دوران 4 اسمگلرز گرفتار ہوئے، 36 ہزار 558 کلو گرام چھالیہ اور 25 ہزار پیکٹ بھارتی گٹکا برآمد ہوا جبکہ 3 عدد ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی چھالیہ، بھارتی گٹکا اور ٹرکوں کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پلوں اور سڑکوں کی مرمت شروع
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








