اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملک میں امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور اور داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی چیلنجز کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔
وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔