اسلام آباد :وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے سی پیک بل 2020 اور آئین میں 26 ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دونوں بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا جبکہ حزب اختلاف نے قومی اسمبلی میں بلوں کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کے خلاف احتجاج ریکارڈکرایا۔
قومی اسمبلی نے بھی پیش کردہ آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کردی۔ بابر اعوان نے توسیع کے خلاف جے یو آئی ف کی شاہدہ اختر کے احتجاج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین کے تحت پارلیمنٹ آرڈیننس کو توسیع دے سکتی ہے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کردی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام آرڈیننس فیکٹری سے لیا جارہا ہے۔