ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک افغان بارڈر پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحدی چوکی پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں پیش آیا جس سے فرنٹیئر کور کے جوان نائیک فخر عباس نے جام شہادت نوش کیا۔