کراچی عیسیٰ نگری میں تیر رفتار ٹرالر گاڑی پر الٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

traffic accident near essa nagri chase up karachi

کراچی: عیسیٰ نگری چیزاپ مال کے قریب تیر رفتار ٹرالر گاڑی پر الٹ گیا، ہلاکتوں کا خدشہ ،ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری،اسٹیڈیم سے لے کر عیسی نگری تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی میں ایک شخص دبا ہوا ہے جس کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے، اہم شاہراہ پر حادثے کی وجہ سے ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تاہم ٹرالر اٹھانے میں مشکلات کی وجہ سے ہیوی مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، قذافی ٹاؤن میں باپ نے بیٹے اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، شہر میں حالیہ چند روز کے دوران ٹریفک حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Posts