کراچی کے علاقے لانڈھی میں قذافی ٹاؤن کے ایک گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قذافی ٹاؤن میں واقع شمائلہ اسکول کے قریب پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق والد نے اپنے بیٹے اور بیوی کو قتل کرکے خود کشی کر لی۔ تینوں میں سے کسی بھی فرد کو بچایا نہیں جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی کارروائی، بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے 3ڈکیت گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








