لاہور :اداکارہ ثمینہ ناز خٹک عرف نینا علی کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم احمد شہروز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم احمد شہروز نے کسی مردسے تعلقات کے شبہ میں طیش میں آکر اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چند گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے ذریعہ میڈیا کو جاری کردہ معلومات کے مطابق ملزم احمد شہروز نے مبینہ طور پر اپنی کی والدہ اداکارہ ثمینہ خٹک ناز عرف نینا علی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔
کنٹونمنٹ سپرنٹنڈنٹ ایس پی محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم کے مطابق 51 سالہ ثمینہ خٹک ناز کی دو بار شادی ہوئی تھی لیکن ہر بار طلاق ہوگئی۔ شوبز کی دنیا میں ، وہ نینا علی کے نام سے مشہور تھیں۔
ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی ماں کا کسی سے تعلق ہے جس پر ملزم اپنی والدہ کو ذبح کرنے کے بعد فرار ہوگیا لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔