ممبئی: کینیڈین اداکارہ و ڈانسر نورا فاتیحی کے انڈین شو میں ساڑھی میں ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، شائقین کی جانب سے شاندار رقص پربھرپورپذیرائی کی جارہی ہے۔
کینیڈین ڈانسر و اداکارہ نورا فاتیحی نے بطور جج انڈین ڈانس شو میں حصہ لیا،شو کے دوران امید وار نے نورا سے اس کے ساتھ ڈانس کرنے کی درخواست کی،درخواست قبول کرتے ہوئے نورا اسٹیج پر گئیں اور چھوٹی بچی کے ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں نورا ساڑھی میں ڈانس کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ نورا کے پرستاروں نے اس ڈانس کو خوب پسند کیا اور سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
نورا فاتیحی کینیڈا کی ڈانسر اور اداکارہ ہیں ،بالی ووڈ فلموں اور ویڈیو گانوں میں جلوگرہونے کے بعد انہیں شہرت ملی۔