کراچی:شہری 10 گرام چرس پینے کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی۔
درخواست میں وزارت قانون ،وفاق ودیگرکو فریق بنایا گیاتھا، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدن بڑھے گی،ریونیو بنے گا۔
غلام اصغر سائیں نامی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہوں، 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بڑے شریف لوگ پیتے ہیں ،دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہےلیکن غریبو ں کوپولیس تنگ کرتی ہے، ۔
عدالت نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے شدید سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں،بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا کیا جائے۔