وزیر اعظم آج خیبر پختونخوامیں صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM to inaugurate Sehat Card Plus Program in KP today

سوات: وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کریں گے،وزیر اعظم حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا آغاز بھی کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کہنا ہے کہ یہ پروگرام 31 جنوری 2021 تک 100 فیصد آبادی کے لئے کے پی صوبہ میں مکمل طور پر نافذ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یکم نومبر سے ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی گئی ہے۔

مزید برآں وزارت اطلاعات کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے زبردست اقدامات کے لئے صوبائی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید پڑھیں :صدر عارف علوی نے بوسنیا کے صدر کونشانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا

مزید یہ کہ وزیر اعظم حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا آغاز بھی کریں گے۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

Related Posts