پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 40731.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 40731.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 40731.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز (جمعہ)کے دوران 339.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 41147.05 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا۔ تاہم ملک میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث تیزی کی یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

آج کے دن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 339.69 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہونے کے بعد 40731.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں نے محدود انداز میں سرمایہ کاری کی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.83 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 18 کروڑ 53 لاکھ 24 ہزار 168 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کی طرف سے زیادہ تر شیئرز کو فروخت کرنے کی ترجیح دی گئی۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کے قریب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، اس کا اثر بھی براہ راست کاروبار پر پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ صنعتی شعبے کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Posts