کوہاٹ میں ایک تقریب کے دوران 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں موسیقی کی تقریب کے دوران 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔
مقامی پولیس نے جاں بحق 5 افراد کی میتوں اورزخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایس ایچ او کینٹ قسمت خان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مجاہد نامی شخص کے ہاں شادی کی تقریب تھی جس کیلئے موسیقی کی محفل رکھی گئی تھی، تقریب کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد میں قیصر، جنید، نیاز، عبدالرحمان اور قاسم الرحمان شامل ہیں۔ پولیس نے زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں نے تیز دھار آلے سے 2 سالہ معصوم بچی کا گلا کاٹ دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








