دو روز سے لاپتہ زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش فیصل آباد سے برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

11 year old girl dies after falling building In Azam Basti

گزشتہ 2 روز سے لاپتہ زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش فیصل آباد سے برآمد ہوئی ہے جسے بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کائنات نامی طالبہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں حیوانیات (زولوجی) میں ماسٹرز کی طالبہ تھی جو 2 روز قبل لاپتہ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کائنات ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھی جس کی خون میں لت پت لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے آر پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ طلال نامی شخص جو کائنات کے اندوہناک قتل کا مرکزی ملزم ہے، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آر پی او فیصل آباد کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد کائنات کے قتل پر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  تقریب کے دوران 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق

Related Posts