شعبۂ تعلیم میں انقلاب، آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم کے تحت میرٹ پر بھرتیاں جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

شعبۂ تعلیم میں انقلاب، آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم کے تحت میرٹ پر بھرتیاں جاری
شعبۂ تعلیم میں انقلاب، آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم کے تحت میرٹ پر بھرتیاں جاری

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم شروع کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے میں انقلاب لا رہی ہے، آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم کا آغاز کردیا گیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے 10 ہزار اسکولوں میں سولر انرجی کا مؤثر استعمال جاری ہے، 2 ہزار 800 نئے کلاس رومز شروع کردئیے گئے جبکہ بھرتیاں بھی کی جارہی ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز، 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو میرٹ پر تعینات کیا گیا جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت کا کمال ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Related Posts